ہزارہ کے عوام کیلیے آوازاٹھاتے رہیں گےالطاف حسین

ایم کیوایم ہزارے وال کے عوام کوکبھی تنہانہیں چھوڑے گی،بابا حیدر زمان کوفون پر یقین دہانی


Express Desk January 28, 2013
ہزارہ وال صوبے کیلیے بھی آواز اٹھائیں کیونکہ ہمیں صرف آپ سے ہی امیدہے،بابا حیدر زمان۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ہزارے وال عوام کے حقوق کااحترام کرتی ہے اوروہ ہزارے وال عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق ان کے حقوق کیلیے ہمیشہ آوازبلندکرتی رہے گی۔

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ہزارے وال عوام کوکسی بھی قیمت پرتنہانہیں چھوڑے گی اورہرفورم پران کے حقوق کیلیے آوازبلندکرتی رہے گی۔

6

باباحیدرزمان نے فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین کو ہزارہ صوبہ کے مطالبے پرمزیدعملی پیشرفت نہ ہونے پرہزارے وال عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیااورالطاف حسین سے کہاکہ جس طرح آپ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بارے میں آواز اٹھارہے ہیں اسی طرح ہزارہ صوبے کے مطالبے کوبھی اٹھایاجائے کیونکہ ہزارے وال عوام کواس سلسلے میںصرف آپ سے ہی امیدہے،ایم کیوایم نے پہلے بھی ہزارہ صوبے کے مطالبے کوایوان میں اٹھا یاتھاجس پرہزارے وال آپ کے احسان مندہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں