جے آئی ٹی کی کوئی بات باہر نہیں کی ترجمان شریف خاندان

چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں، ترجمان شریف خاندان


Monitoring Desk June 02, 2017
چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں، ترجمان شریف خاندان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شریف خاندان کے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا پرچلنے والے جے آئی ٹی کے حسین نوازسے مبینہ سوال وجواب بے بنیاد ہیں۔

شریف خاندان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں یہ کون سے ذرائع سے میڈیا پر چلے، جے آئی ٹی کے ساتھ ہونے والی کوئی بات باہرنہیں کی، تفتیش کی رازداری کا تقدس ہمیشہ ملحوظ خاطررکھا اور رکھیں گے، چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں