کیرالہ میں نئے قوانین کیخلاف کانگریسی رہنما نے سرعام گائے ذبح کردی

نوجوانوں نے گائے ذبح اورگوشت لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔


Online June 02, 2017
نوجوانوں نے گائے ذبح اورگوشت لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ فوٹو :فائل

ISLAMABAD: بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے سرعام گائے ذبح کرنے پرکانگریس کے رہنما ریجیل ماکئوتائی سمیت 8 کانگریسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے گائے کی خرید و فروخت کے نئے قوانین کی منظوری کیخلاف احتجاجاً گائے ذبح کر کے اس کا گوشت سرعام فروخت کیا ہے، نوجوانوں نے گائے ذبح اورگوشت لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں