الیکشن کمیشن کی تحلیل کے معاملے پرڈیڈلاک نہیںکنور دلشاد

ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی نہیں ہیں، مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، کنور دلشاد


Malik Manzoor Ahmed January 28, 2013
ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی نہیں ہیں، مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، کنور دلشاد

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں بطور غیر جانبدار مبصر کے شرکت کرنے والے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کے معاملے پرکوئی ڈیڈلاک نہیں، مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی نہیں ہیں، مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، مذاکرات میں شرکت کے بعد وہ ''ایکسپریس'' کے ساتھ خصوصی گفتگو کررہے تھے،کنوردلشاد نے کہاکہ ڈاکٹرطاہر القادری نے مذاکراتی ٹیم پر واضح کیاہے کہ آئین کے آرٹیکل218 اور 213 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تقرری نہیںہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تحلیل کے معاملے پر ڈاکٹر طاہر القادری سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پرجانے کاجمہوری حق رکھتے ہیں،انھوںنے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ہر بات دلائل سے کی ہے حکومتی ٹیم کاردعمل مثبت تھا۔ انھوںنے کہاکہ آئندہ مذاکرات کادور 2 یا 3 فروری کوہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں