پاکستان نے 5 سال بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرین بحال کردی

وسائل کی کمی کے باعث بند کی گئی تھی، چیئرپرسن ریلویزنے کراچی میں افتتاح کیا


نیوز رپورٹر June 03, 2017
کراچی تاپشاورمال برداری سہولت فراہم،2 سے3ملین روپے ہفتہ وارآمدن ہوگی، سی ای او۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز نے 5 برس کے بعد افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت فراہم کرنے والی گڈز ٹرین ''گیتا'' (گڈز ان ٹرانزٹ فار افغانستان) بحال کر دی ہے جووسائل کی کمی کی وجہ سے 2012 میں بند کر دی گئی تھی۔

چیئرپرسن ریلویز پروین آغا نے کراچی سے اس ٹرین کا افتتاح کیا، یہ ٹرین افغانستان کے تاجروں کو کراچی سے پشاور تک مال برداری کی سہولت فراہم کریگی۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ایڈیشنل جنرل منیجر عبدالحمید رازی نے ٹرین کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلویز ابتدا میں ہر ہفتے ایک ٹرین چلائے گا بعد میں تعداد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ گیتا سے ابتدا میں ہر ہفتے پاکستان ریلویز کو 2 سے 3 ملین کے درمیان آمدن ہو گی اور یہ تاجر برادری کو مال برداری کی سستی، محفوظ اوربااعتماد سہولت فراہم کریگی۔ گیتا کی بحالی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے اس وژن اور پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان ریلویز کے فریٹ کے شعبے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، پاکستان ریلویز2012 کے مقابلے میں فریٹ سے 7 سے 8گنا زائد ریونیو حاصل کر رہا ہے، اسے ڈیڑھ ارب سے بڑھا کے ساڑھے 10ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں