قائد متحدہ لندن کی فون پر وزیر اعظم سے گفتگو کی کوشش

تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔


Monitoring Desk June 03, 2017
تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ لندن کے قائد کی وزیر اعظم سے فون پر بات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایم کیوایم لندن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے ان کے قائد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد نے جمعرات کو وزیراعظم سے بات کرنے کیلیے فون کیا، آپریٹر نے دومرتبہ ہولڈکرایا اور غائب ہوگیا، تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔ ترجمان نے کہا اس صورتحال میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ ججوں نے حکومت کے متعلق جوریمارکس دیے وہ صحیح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں