کوئلے کی پیداوار 35 لاکھ درآمد 50 لاکھ ٹن ہے وزارت پٹرولیم

186 ارب ٹن کے ذخائر،19کانیں دریافت،1100 فرمزکو کان کنی کے لائسنس دیے گئے


این این آئی June 05, 2017
افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، انڈونیشیا، افریقہ، امریکا سے آمد،پیداواربڑھنے سے امپورٹ کم ہوگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں کوئلے کی سالانہ 3.5 ملین ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی کی پیداوار وغیرہ کے مختلف شعبوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے 4 تا 5 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا جا رہا ہے۔

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام کے مطابق پاکستان کوئلے کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف ممالک سے کوئلہ درآمد کرتا ہے جن میں افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور امریکا سے درآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی ملکی پیداوار میں اضافے کے لیے کوئلے کی 19 نئی کانیں دریافت کی گئی ہیں۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق مختلف عالمی وقومی اداروں کے اندازے کے مطابق ملک میں کوئلے کے ذخائر 186 ارب ٹن سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کوئلے کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف 1100 کمپنیوں کو کان کنی کے اجازت نامے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں