سعودی عرب میں گائے اور گدھی کہنے پربیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ کردیا

پہلے مصالحتی کمیٹی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے تو پھر عدالت اس مقدمے کو سنے گی


Online June 07, 2017
پہلے مصالحتی کمیٹی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے تو پھر عدالت اس مقدمے کو سنے گی۔: فوٹو : فائل

سعودی عرب میں گائے اور گدھی کہنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ دائر کرا دیا۔

سعودی عرب پینل کورٹ نے ضلعے کے میئر کو سرکاری طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے شوہر کو آئندہ پیشی کے موقع پر عدالت میں طلب کریں جو دو ہفتوں کے اندر اندر ہو گی۔

پہلے مصالحتی کمیٹی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے تو پھر عدالت اس مقدمے کو سنے گی۔سعودی خاتون نے اپنے مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ ان کا شوہر انھیں 'گائے 'گدھی 'اور دوسرے ناموں سے پکارتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں