نواز شریف چاہتے ہیں فوج انھیں نکالے شیخ رشید

قربانی کی رات بکرے کو چھریاں نظر آتی ہیں، وہ جے آئی ٹی فیصلے سے قبل پھڈا ڈالیں گے


Monitoring Desk June 08, 2017
شہباز شریف کا رونا صحیح ہے، ساری ملائی تو نواز شریف کھا گیا، پروگرام تکرار میں گفتگو فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ختم ہو گئی، الیکشن نواز شریف اور عمران خان میں ہو گا۔

شیخ رشید نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ قربانی کی رات بکرے کو چھریاں نظرآتی ہیں، نوازشریف کی خواہش ہے کہ فوج انھیں نکالے، وہ جے آئی ٹی کے فیصلے سے قبل پھڈا ڈالیں گے۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ فارمیشن کمانڈروں کا اجلاس اتنی جلدی 8 دنوں بعد ہوا کیونکہ وہ ملکی سلامتی کے ضامن ہیں، پھٹیچر سازشی منصوبے کی تیاری پر انھیں دو تین ٹھوک دینا چاہئیں، وزارت اطلاعات نے 70 برسوں میں جتنا تشہیری فنڈ استعمال کیا، نوازحکومت نے اتنا 2 برسوں میں خرچ کر دیا، سوئس اکاؤنٹس بے نقاب ہوں گے تو سب سے بڑا اکاؤنٹ شیخ سعید کا ہوگا جو نواز شریف کا ہے، شہباز شریف صحیح رو رہا ہے، اس کے اکاؤنٹ میں کوئی پیسہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ساری ملائی نوازشریف کھاگیا مگریہ دولت سوئس اکاؤنٹس میں ہی گل جانی ہے، دولت شاہ ایران کے کام آئی نہ سوئیکارنو کے، ان کے کام بھی نہیں آئے گی، یہ 4 فلیٹس کا معاملہ نہیں، 40 جائیدادیں نکلنے والی ہیں، صاحب طاقت لوگ جنھیں ری ٹویٹ کر کے دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ وہ اس جگہ آ چکے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو انھوں نے مغرب سے پہلے اس پر عملدرآمد نہ کرایا تو میرا نام جو مرضی رکھ دینا، بعض اجرتی قاتل راولپنڈی ،اسلام آباد میں پھر رہے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرانے والا دو چارآدمیوں کو پھڑکا بھی سکتا ہے، جو نہال ہاشمی، پرویز رشید سے گالیاں ڈلوا سکتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارتی نظریہ پاکستانی حکومتی معاملات میں داخل ہو چکا ہے کہ مارو اور پکڑے بھی نہ جاؤ، کوئٹہ میں 2چینیوں کے اغوا کے بعد سی پیک رکاوٹوں کا شکار ہو رہا ہے، نوازشریف جو لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، اس میں ملکی سالمیت کو خطرات ہو سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ک ہکوئٹہ میں ججوں کیلیے بریف کیس بھیجنے والاسوچ رہا ہے کہ یہ ان 5 ججوں میں استعمال کیوں نہیں ہوئے؟ قوم اس وقت عدلیہ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے ورنہ خانہ جنگی ہوگی ، لوگ نکلیں گے اور محلوں کوآگ لگا دیں گے، اس دفعہ سعودی عرب کا راستہ بھی نہ ہوگا، حسین نواز کی تصویر سامنے نہیں آنی چاہیے تھی مگرمجھے جعلی کلاشنکوف پر 7 سال قید دی گئی، ماں کا جنازہ چھوڑ کر گیا، نواز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونا ہو گا۔

سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ طارق شفیع کے ساتھ شہباز شریف بھی حدیبیہ پیپرز مل معاہدے میں ضامن ہیں، انھیں بھنک پڑگئی ہے کہ معاملات خراب ہونے والے ہیں، پھل کا بائیکاٹ کرنے والوں نے مہنگی بجلی، مرغی، چینی اوردودھ کیخلاف جلوس نکالا، کسی مہذب معاشرے میں رانا ثنا جیسے وزیرنہیں رکھے جاتے، قبرکی دیوار تک سانحہ ماڈل ٹاؤن ان کا پیچھاکرے گا، طاہرالقادری بھی 11جون کو آرہے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں لوگ شامل کم اور نکلے زیادہ ہیں، خود لوٹ مارکر کے خزانے بھر لیے، جیالے رسوا ہو گئے، دنیائے عرب کو ضرورت پڑی تو پاک فوج کام آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں