مردم شماری کے دوران 70 لاکھ مشکوک افراد کی تصدیق مکمل

شماریات ڈویژن نے نادرا کو تصدیق کیلیے 3 کروڑ 90 لاکھ ادا کیے، آصف باجوہ


Iftikhar Chohadary June 08, 2017
شماریات ڈویژن نے نادرا کو تصدیق کیلیے 3 کروڑ 90 لاکھ ادا کیے، آصف باجوہ فوٹو: فائل

ملک میں مردم شماری کے دوران مشکوک افرادوخاندانوں کی نشاندہی کیلیے شماریات ڈویژن نے نادراکی مدد سے سترلاکھ افرادکی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا جس پرقومی خزانہ سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ شماریات ڈویژن کی جانب سے دورجدیدکے تقاضوں کو یکسر نظراندازکرتے ہوئے ملک میں مینؤل طریقہ کارکے تحت پہلے سے طباعت شدہ پرفارموں پر ہی تمام افراد اور ان کے خاندانوںکامکمل ڈیٹاجمع کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق شماریات ڈویژن کومینؤل طریقہ کار اختیارنہ کرنے پر نادرا اور قانون نافذکرنے والے اداروںنے مینؤل طریقہ کارکی سیکیورٹی نقطہ نظرکے تحت مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مینؤل فارمزکی بجائے نادراسے نیاسافٹ وئیر تیار کروایاجائے جس میں مردم شماری کے آغازسے ہی ایک جانب توتمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو پائے گا تو دوسری جانب مشکوک افرادوخاندانوں کی بھی ساتھ ساتھ ہی نشاندہی وتصدیق کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں