رواں سال موسم گرما پاکستانی تاریخ کا گرم ترین قرار

 چند روز کے دوران درجہ حرارت 46 تا 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ


Online June 08, 2017
 چند روز کے دوران درجہ حرارت 46 تا 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ فوٹو: فائل

پاکستان بھر میں گرمی کی شدت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم گرما کو پاکستانی تاریخ کا گرم ترین قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 46 سے 52 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی صورت حال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گرمی کے نت نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ جون کے آغاز میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، یہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار تھا کہ اسلام آباد میں جون کے آغاز پر لگاتار 2 دن تک درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے زائد رہا، اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

جہاں اتوار کو درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچا اور31 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو 1986میں 50 سینٹی گریڈ تھا، ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے، نور پور تھل 52، بھکر 52، سبی51، سرگودھا 50، رسالپور 50، میانوالی49، ڈیرہ غازی خان 49 اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں