اسٹرینگز بینڈ کا نیا گانابھارتی فلم ’’جون ڈے‘‘کے لیے ریکارڈ

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنا نیا گانا فلم جون ڈے کے لیے ریکارڈ کروادیا, اس گانے کی شاعری انور مقصود نے لکھی ہے


Umair Ali Anjum January 30, 2013
اسٹرینگز بینڈ کا نیا گانا فلم میں تائتل سانگ ہے۔ فوٹو : فائل

سٹرینگز بینڈ نے اپنا نیا گانا(چاروں طرف) ہندوستان کی نئی آنیوالی فلم (جون ڈے)کے لیے ریکارڈ کروادیا فلم کے پروڈیوسر انجم رضوی اور ڈائریکٹر نصیرالدین شاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنا نیا گانا(چاروں طرف) ہندوستان کی فلم(جون ڈے) کے لیے ریکارڈ کروادیا اس گانے کی شاعری انور مقصود نے لکھی ہے فلم جون ڈے کی خاص بات یہ کہ یہ پوری فلم بغیر گانوں کے فلمائی گئی ہے اس فلم کے ٹائیٹل سونگ کے طور پر بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کے گانے(چاروں طرف)کو رکھا گیا ہے۔

واضح رہے سٹرینگز بینڈ اس سے قبل بھی ہندوستان کی دو فلموں کے لیے گانے ریکارڈ کرواچکا ہے فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کام کرنے کا تجربہ ہر دن کے ساتھ نیا ثابت ہوا وہاں کام کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں کام کرنے میں مزہ آتا ہے ہندوستان پاکستان تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دراصل دونوں ممالک کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہمیں ایک مخصوص قوت ہمیشہ سے لڑواتی رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں