بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ قابل مذمت ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل

انڈیا 6 ماہ سے پاکستانی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہریوں کو قتل کر رہا ہے، تنظیم


Online June 09, 2017
عالمی عدالت انصاف نوٹس لے،عبدالعزیزاورنورکی لاشیں پاکستان کے حوالے کی جائیں، تنظیم۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: یو این او کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلاجواز شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور فیلاں کے رہائشی 74سالہ عبدالعزیز اور نورحسین کو بھارتی افواج کی جانب سے تشددکانشانہ بناکر قتل کرنے کے بعدان کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے قانون کے مطابق عبدالعزیز اور نورحسین کی لاشیں پاکستا ن کے حوالے کرے کیونکہ لاشوں ںکی بے حرمتی عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ عالمی عدالت انصاف کونوٹس لیناچاہیے، جنگی بنیادوں پر بھی اسپتالوں اور شہری آبادی سمت تعلیمی اداروں کونشانہ نہیں بنایا جاتاہے مگر بھارت گزشتہ 6ماہ سے لگاتار پاکستان کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرکے بیگناہ شہریوں کاقتل عام کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں