بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی سفارشات اسپیکر کے حوالے

سفارشات کی کاپی وزیراعظم کوبھی ارسال کردی گئی،وفاقی وزارت قانون نئے صوبے کاآئینی ترمیمی مسودہ تیارکرے گی،ذرائع


Sana News January 30, 2013
وفاقی کابینہ کی باضابطہ منظوری پراسے پارلیمنٹ میں پیش کیاجائیگا،سفارشات کی کاپی ایوان صدرکوبھی بھیجے جانے کاامکان

چیئرمین پارلیمانی کمیشن سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پنجاب میں نئے''صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب'' کے قیام کے بارے میں سفارشات پرمبنی رپورٹ اسپیکرقومی اسمبلی کے حوالے کردی۔رپورٹ کی کاپی وزیراعظم کوبھی ارسال کی گئی ہے۔

رپورٹ کے ساتھ نئے صوبے کی حدبندی کے بارے میں مجوزہ نقشہ بھی منسلک ہے،آئین کی8مختلف شقوں میں ترامیم تجویزکی گئی ہیں،رپورٹ ایوان میں پیش ہونے پروزارت قانون وانصاف نئے صوبے کاآئینی ترمیمی مسودہ تیار کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے باضابطہ منظوری پر اسے پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ذرائع نے بتایاہے کہ اس بارے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کوضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں،سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ارکان تہمینہ دولتانہ ، سعود مجید،سینیٹر ملک رفیق رجوانہ سمیت تمام12ارکان کو رپورٹ کی کاپیاں بھجوائی جارہی ہیں۔

7

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رپورٹ کی کاپی ایوان صدر کو بھی بھجوائے جانے کاامکان ہے کیونکہ کمیشن کے قیام کے بارے میں صدرزرداری نے اسپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس بھجوایاتھا جس میں پنجاب اسمبلی کی قرار داد کے بارے میں واضح طورپر آگاہ کیاگیا۔

حکومت نئے صوبے کے بارے میں آئین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرکے وفاقی کابینہ میں توثیق کے لیے پیش کرے گی ،آئینی طریقہ کار کے تحت پارلیمنٹ سے نئے صوبے کے آئینی مسودے کی منظوری کے بعد اسے پنجاب اسمبلی کوبھجوایاجائے گا،پنجاب اسمبلی میں بھی آئینی بل کی دوتہائی اکثریت سے منظوری ضروری ہے پنجاب اسمبلی کی باضابطہ منظوری کے بعدہی صدرمملکت آئین میں ترمیم کے مسودے پر دستخط کرسکیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں