82 ارب کی کرپشن کا کیس سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق ابو ظبی میں گرفتار

توقیر صادق کو الخالدیہ جیل بھیج دیا گیا ہے، وہ وہاں طاہر نامی شخص کیساتھ ٹریول ایجنسی کا کام کر رہے تھے


Online/Sana News January 30, 2013
ابوظبی پولیس قانونی کارروائی مکمل ہونے پر ملزم کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیگی، واپس لانے کی تیاریاں جاری،نجی ٹی وی۔ فوٹو: فائل

اوگرا اسیکنڈل میں 82ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو گرفتار کر کے ابوظبی جیل الخالدیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

توقیر صادق کو پاکستان واپس لانے کیلئے ابوظبی جانیوالی نیب کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ توقیر صادق کو گرفتار کر کے الخالدیہ جیل بھیج دیا گیا ہے، وہ وہاں طاہر نامی شخص کیساتھ ٹریول ایجنسی کا کام کر رہے تھے۔ آن لائن کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی وقت پاکستان لایا جا سکتا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی سی آئی ڈی رانا شاہد کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے دبئی میں چھاپہ مار کر توقیر صادق کو گرفتار کیا اور الخالدیہ جیل منتقل کر دیا، ٹیم میں پولیس کے دو افسران کے علاوہ نیب کا ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔

19

آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت سے دو روز قبل نیب اور کراچی پولیس نے توقیر صادق کو ابوظبی پولیس کے تعاون سے حراست میں لیا ہے اور ابوظبی پولیس قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستانی سفارتخانہ کے حوالے کر دیگی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ توقیر صادق کو رواں ہفتے کے دوران ابوظبی سے واپس لا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں