ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے اس کیلیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں میرا

اگر کوئی دو تین فلمیں کر کے سمجھے میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواسے دیوانے کی بھڑک ہی کہا جائے گا، اداکارہ


Showbiz Desk June 12, 2017
فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا، جلد بڑے پروجیکٹ میں نظر آؤں گی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ میرا نے کہاکہ آج کے دور میں ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کویہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، فلم انڈسٹری کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اورمستقبل میں فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار اداکرتی رہوں گی۔

میرا نے کہا ہے کہ میرا بننے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں، اگر کوئی دو تین فلمیں کرنے کے بعد یہ خیال کرے کہ میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دیوانہ کی بھڑک ہی کہا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا بہت جلد میں ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرتی نظر آؤں گی۔ انھوں

اداکارہ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں۔ انھوں نے کہاکہ اپنی اگلی فلم کامیڈی بناؤں گی اور میرا کردار مثالی ہوگااور دیکھنے والے اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔

میرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کی موجودہ بدترین صورتحال کے ذمے دار تمام ہی لوگ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے بھی کبھی فلم انڈسٹری کی بحالی کی خاطر خواہ ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے،موجودہ بجٹ کی ہی صورتحال دیکھ لیں جس میں فلم انڈسٹری کے شعبے کو مکمل نظر انداز کیاگیاہے جو بہت تشویشناک بات ہے۔ حکومت کی مدد اور مالی سپورٹ کے بغیر زوال کا شکار انڈسٹری کیسے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز اور فلم سازوں کو کامیاب فلموں کے لیے اب جدید ٹیکنالوجی اور نئی جدید تکنیک کی طرف دھیان دینا ہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کے بغیر کوئی بھی شعبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ، اس لیے انڈسٹری نئے خون کو شامل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ نئی سوچ اور نئے انداز کے کام ہوسکیں جوشائقین کو سینماؤں کی طرف کھینچ کر لاسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔