کسٹمز انٹیلی جنس نے 6 کروڑ کی اسمگلڈ اشیا پکڑلیں

خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ایرانی ڈیزل، گاڑیاں، سگریٹ ودیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا


آن لائن June 12, 2017
خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ایرانی ڈیزل، گاڑیاں، سگریٹ ودیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے 6کروڑ روپے مالیت کا 2ٹینکروں میں لوڈ ایرانی ڈیزل 13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، غیر ملکی سگریٹ اوردیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ خان وزیر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اسمگلر غیر ملکی سامان اسمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر انہوں نے انسپکٹر محمد نصراللہ اوردیگر عملے پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 آئل ٹینکروں میں لوڈ ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل بھاری مقدار میں غیرملکی سیگریٹ دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 13نان کسٹم پیڈ قیمتی لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت تقریبا 6کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ خان وزیرنے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رہا ہے تاکہ ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ سمیت صوبے کے طول وعرض میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اب تک کارروائیوں میں لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پٹرول غیر ملکی کپڑا گاڑیوں کے ٹائر انجن اسپیئر پارٹس منشیات اور ہزاروں کی تعداد میں قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔

انعام اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ ایک بار پھر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر کے ان گاڑیوں کو پکڑے گا۔ اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ اس لیے شہری ان رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں