بھارت میں31 لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان

کل30500 کروڑ کا قرض معاف کیا جا رہا ہے، کسانوں کو نئے قرضے ملیں گے، ریاستی وزیر


این این آئی June 13, 2017
کل30500  کروڑ کا قرض معاف کیا جا رہا ہے، کسانوں کو نئے قرضے ملیں گے، ریاستی وزیر۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست مہا راشٹر حکومت نے کسان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق حکومت کے عوامی کاموں کے وزیر چدرات پاٹل نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے 31 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا، کل30500 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا جا رہا ہے جن کسانوں کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے ان کا قرض معاف کیا جا رہا ہے، باقی کسانوں کے قرض سے متعلق 23 جولائی تک فیصلہ کیا جائے گا، حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسان نئے قرض لے سکیں گے۔

ادھر چدرات پاٹل نے کہا کہ وفد سے بات چیت کے بعد سارے کسانوں کو قرض معافی دینے کی تجویز کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن جو چھوٹے کسان ہیں ان کا سارا قرض اسی وقت سے معاف کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں