پیپلز پارٹی کا پرانے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ

فیصلہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا


فیصلہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا فوٹو : فائل

RAWALPINDI: پیپلزپارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپنے سابق اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں بی این پی اورقوم پرست جماعتوں جبکہ خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کی جائے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جس کی بلاول بھٹو زرداری نے بھی توثیق کر دی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپنے سابق اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کرے گی جس کے لیے کچھ لوکچھ دو کا فارمولہ اپنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں