بی بی سی کاپروگرام ’’سیربین‘‘ ایکسپریس نیوز پر نشر ہوگا

اردوکایہ مقبول ترین پروگرام طویل مدت سے ریڈیو پرگھرگھرسنا جاتا رہا ہے


Express Desk January 31, 2013
آغاز11فروری سے ہوگا،بی بی سی کے معروف صحافی باقاعدگی سے حصہ لیں گے۔ فوٹو: فائل

بی بی سی ورلڈسروس نے اعلان کیاہے کہ بی بی سی کے اردوپروگرام سیربین کی ٹی وی پرپیشکش کاآغاز ہونے والا ہے جو پاکستان کے ایکسپریس نیوزچینل پر11فروری سے شروع کیاجائے گا۔

بی بی سی اردوکایہ پروگرام سیربین ایک طویل مدت سے ریڈیو پرگھرگھرسنا جاتا رہا ہے اوراس کی شہرت اوروقار نے اسے بی بی سی اردو سروس کے نشانِ امتیاز کادرجہ دے دیا ہے،اسی شہرت اوروقار کے ساتھ یہ پروگرام اب ٹی وی کی زینت بننے والاہے۔نئے ٹی وی پروگرام کے لیے سیربین کے نام کاانتخاب کرکے بی بی سی،پاکستان میں سننے والوں کے لیے اپنی خدمات ،اپنی ذمے داریوں اوراپنے پیمان کو مزیدتقویت دے رہی ہے۔

سیربین بی بی سی اردوکی تمام تر صلاحتیوں کا آئینہ دار ہوگا،اس میں بی بی سی اردو کے معروف صحافی باقاعدگی کے ساتھ حصہ لیتے رہیںگے اوریہ پروگرام پاکستان میں کام کرنے والے بی بی سی اردوکے نامہ نگاروں کے علاوہ دنیابھر میں پھیلے ہوئے نامہ نگاروں کی معلومات اورمہارت کے خزانے سے بھرپورفائدہ اٹھائے گا۔ ایکسپریں نیوزکے ساتھ قریبی اشتراک بی بی سی اردوکوموقع فراہم کرے گاکہ اس ادارے کی صحافتی مہارت، اس کی نشریات، استعداد اور خبروں کے حصول کی سہولتوں سے استفادہ کرے۔

11

بی بی سی اردوجواس علاقے کے لیے1940 سے نشریات میں مصروف ہے،خبریں اورمعلومات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جوطرح طرح کے پلیٹ فارم،میڈیم ویو،ایف ایم،دستی آلات اورbbcurdu.com پرآڈیو،وڈیو،تحریراورگرافکس کی مددسے یہ خدمات انجام دیتی ہے۔

ایکسپریس نیوزکووسیع پیمانے پرشہروں اوردیہات میں ہرجگہ دیکھاجاتاہے،یہ چینل پاکستان کے اْن میڈیاگروپس میں نمایاں مقام رکھتاہے جن کی ملکیت میں متعددٹی وی چینل اور اردو ، انگریزی اور سندھی میں شائع ہونے والا اخبارات اور آن لائن سروسزبھی ہیں،اب بی بی سی اور ایکسپریس نیوزکے تعاون کی بدولت پاکستان کے ناظرین بی بی سی کی غیرجانبدار،قابلِ اعتباراورآزادخبروں اور تجزیوں سے مستفیدہوسکیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں