پاکستان بھارت پڑوسی ہیں اور ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے سشما سوراج

مذاکرات کیلیے ماحول ناسازگار ہے جس کیلیے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی، بھارتی وزیر خارجہ


Online June 16, 2017
مذاکرات کیلیے ماحول ناسازگار ہے جس کیلیے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی، بھارتی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور ہمسائے کو بدلا نہیں جاسکتا لہذامشترکہ طورپردونوں ممالک کوکشیدگی کے بجائے امن کوترجیح دینا ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے صحافیوں سے گفتگومیں پاکستانی بیمار بچے کوبھارت آنے کی اجازت دینے کوخیرسگالی اور انسانی جذبے سے تعبیر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخیاں اپنی جگہ لیکن ہمسائیگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں مذاکرات کی بھرپورکوشش کی گئی تاہم مذاکرات کیلیے ماحول ناسازگار ہے جس کیلیے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں