وزیر اعظم کی پاک بھارت کرکٹ فائنل میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم


این این آئی June 17, 2017
پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کا لمحہ با لمحہ نظارہ کرسکیں اورلطف اندوز ہوسکیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے حکام کوہدایت کی کہ فائنل میچ کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں