امریکا نے ایران میں فوجی بغاوت کی خفیہ دستاویزات جاری کردیں

1953میں وزیراعظم ڈاکٹرمصدق کی سربراہی میں منتخب حکومت کو ہٹایا گیا تھا


APP June 17, 2017
1953میں وزیراعظم ڈاکٹرمصدق کی سربراہی میں منتخب حکومت کو ہٹایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ آرکائیو نے 18 اگست 1953 کو ایران میں فوجی بغاوت کے لیے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات میں 64سال پہلے ایران میں ہونے والی فوجی بغاوت کے حوالے سے خفیہ آپریشن کی تفصیلات درج ہیں،حالیہ دستاویزات سے پہلے بھی ایران میں فوجی بغاوت کے حوالے سے امریکی اوربرطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے اہم انکشافات کیے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 18 اگست 1953 ایران میں وزیراعظم ڈاکٹرمصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کوفوجی بغاوت اور امریکی حمایت کے ذریعے ہٹادیاگیا جس کے بعدمیجر جنرل فضل اللہ زاہدی نے ملک میں حکومت کی تشکیل کی ذمے داری لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں