قطر کے 2 ہزار شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

قطری شہری پابندیوں کی وجہ سے دوسرے ملک کی فضائی کمپنی کے ذریعے سعودیہ پہنچنے


Online June 17, 2017
قطری شہری پابندیوں کی وجہ سے دوسرے ملک کی فضائی کمپنی کے ذریعے سعودیہ پہنچنے۔ فوٹو: فائل

قطر کے 2 ہزار شہری عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حج اور عمرے کے امور سے متعلق سعودی کسٹم کے نائب ڈائریکٹر خالد الجعید کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے قطریوں کے حوالے سے اقدامات کو جلد اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

الجعید کا کہنا ہے کہ کارروائی کو آسان اس لیے بنایا گیا کیوں کہ قطری شہری ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کے ذریعے اپنے ملک سے روانہ ہوئے تھے اور مملکت پہنچنے سے قبل ایک دوسرے ملک میں رکے تھے جس کی وجہ سے ان کی مشقت میں اضافہ ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں