مجرموں کی پھانسیوں کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر سنگین تحفظات ہیں اشتر اوصاف

یورپی یونین سمیت تمام ملکوں کو سزائے موت کے پاکستانی قانون کا احترام کرنا چاہیے، اٹارنی جنرل


حسنات ملک June 18, 2017
یورپی یونین سمیت تمام ملکوں کو سزائے موت کے پاکستانی قانون کا احترام کرنا چاہیے، اٹارنی جنرل۔ فوٹو : فائل

اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے پاکستان میں مجرموں کو پھانسیاں دینے کیخلاف یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی قراردادپرسنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا کہ پاکستان صف اول کا ملک ہے جودہشت گردی اور سرحدپارسے بدامنی پیداکرنے والے عناصرکے باعث شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے لائحہ عمل پرتیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، عالمی برادری میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے موقف سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

اشتر اوصاف نے کہا کہ یورپی یونین سمیت تمام ملکوں کو سزائے موت کے پاکستانی قانون کا احترام کرنا چاہیے بلکہ دیگر تمام ملکوں کو پاکستان کے نکتہ نظرکا احترام کرناچاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں