مفاد پرست فنکاروں کے ملاپ میں رکاوٹ ہیںچندن داس

ہندوستان پاکستان تعلقات میں کشیدگی کم ہوئی اور ماحول خوشگوار ہواتو پاکستان ضرور آؤں گا، چندن داس


Umair Ali Anjum January 31, 2013
پاکستان میں بہت سے دوست اور ملنے والے ہیں، چندن داس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی گلوکار چندن داس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے فنکار مشترکہ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں مگر گزشتہ کئی سالوں سے ایک مخصوص مفاد پرست طبقہ ہمیشہ فنکاروں کو ساتھ کام کرنے سے روکتا رہا ہے۔

یہی ان کے ملاپ میں رکاوٹ ہیں ۔ نمایندہ ایکسپریس سے ہندوستان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارے کھانے، ہمارا کلچر ،ہمارا زندگی گزارنے کا انداز ایک جیسا ہے ،دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اس مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔ ایک سوال کے جواب میں چندن داس نے بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان تعلقات میں کشیدگی کم ہوئی اور ماحول خوشگوار ہواتو پاکستان ضرور آونگا پاکستان میں بہت سے دوست اور ملنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں