مجھے نوربنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے نور

رواں سال میں اپنے ایک نئے فلمی پروجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہی ہوں، اداکارہ


این این آئی June 21, 2017
رواں سال میں اپنے ایک نئے فلمی پروجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہی ہوں ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لیے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبز اور صحافت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے ، مجھے نور بنانے میں جہاں میری اپنی محنت اور جدوجہد شامل ہے وہاں میں میڈیا کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ بطور ہدایتکارہ پہلی فلم کرنے کے بعد مجھ میں بڑا اعتماد آگیا ہے اور رواں سال میں اپنے ایک نئے فلمی پروجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہی ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں