پی سی بی کا نیا چیئرمین آئین کے تحت بنے گا شہریار خان

کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاورریجنز اب شامل نہیں ہوں گے، شہریار خان


Numainda Khususi June 23, 2017
میرے تین سال اب مکمل ہونے والے ہیں اور میں نے اتنے ہی عرصے کیلیے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کا نیا چیئرمین وزیر اعظم کے نامزد شدہ 2 ارکان گورننگ بورڈ میں سے کوئی ایک ہوگا، حتمی چناؤ الیکشن سے ہوگا۔

لندن میں نمائندہ ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو میں شہریارخان نے کہا کہ پی سی بی کا نیا چیئرمین آئین کے تحت بنے گا، 17 اگست کو گورننگ بورڈ کی معیاد بھی ختم ہو جائے گی، نئے بورڈ ارکان میں کون ہو گا یہ بھی اب تقریباً طے ہو چکا، روٹیشن پالیسی کے تحت کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اب شامل نہیں ہوں گے، لاہور سمیت ملک کے دیگر چار شہروں کوجگہ ملے گی، حبیب بینک، سوئی سدرن سمیت چارڈپارٹمنٹس بھی گورننگ بورڈ میں موجود ہوں گے، 2 ارکان کی نامزدگی وزیر اعظم کریں گے انہی میں سے کوئی ایک بذریعہ انتخابات چیئرمین بنے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرپرست اعلیٰ نے ہی گزشتہ بار مجھے نامزد کیا اور پھر پہلی بار الیکشن کا انعقاد کر کے مجھے بورڈ کا سربراہ بنایا گیا تھا،اس سوال پر کہ اگر دوبارہ گورننگ بورڈ میں نامزد کرنے کا فیصلہ ہو تو وہ قبول کریں گے۔

شہریارخان نے کہا کہ وزیر اعظم کا حکم سر آنکھوں پر لیکن میں نے ان سے کہہ دیا کہ 83 برس کا ہو چکا، اب ذمہ داری سنبھالنے کیلیے درکار قوت موجود نہیں ہے، میرے تین سال اب مکمل ہونے والے ہیں اور میں نے اتنے ہی عرصے کیلیے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا، اب میں ریٹائر ہو رہا ہوں، بورڈ میں میرا وقت ختم ہو چکا، میں درس وتدریس سے ہی وابستہ رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں