شاہی خاندان میں کسی کو بادشاہ یا ملکہ بننے کی خواہش نہیں شہزادہ ہیری

یہ توازن برقرار رکھنے کا ایک مشکل کام ہے، ہم اس کے سحر کو بھی کم نہیں کرنا چاہتے، شہزادہ


Online June 23, 2017
یہ توازن برقرار رکھنے کا ایک مشکل کام ہے، ہم اس کے سحر کو بھی کم نہیں کرنا چاہتے، شہزادہ۔ فوٹو رائٹرز

شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ اس وقت برطانوی شاہی خاندان میں سے کسی کو بھی بادشاہ یا ملکہ بننے کی خواہش نہیں اور وہ لوگ اپنی ذمے داریاں درست وقت پر ادا کریں گے۔

ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان عوام کیلیے بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انہوں نے انٹرویو میں جریدے کو بتایا کہ وہ برطانوی شہنشاہیت کو جدت دینے کے عمل کا حصہ رہے ہیں، یہ توازن برقرار رکھنے کا ایک مشکل کام ہے، ہم اس کے سحر کو بھی کم نہیں کرنا چاہتے۔

علاوہ ازیں شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔