مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 029 فیصد اضافہ

 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،10 کے داموں میں کمی،35 کے نرخ مستحکم رہے


Waqai Nigar Khusoosi June 24, 2017
 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،10 کے داموں میں کمی،35 کے نرخ مستحکم رہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، مرغی کا گوشت، انڈے، کیلے، بکرے کا گوشت، آلو، گڑ اور خوردنی گھی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سگریٹ کے ٹو، پیاز، دال مونگ، سرخ مرچ، لہسن، دال ماش، دال مسور، ایل پی جی سلنڈر اور گندم کے آٹے کے قیمت میں کمی ہوئی، گندم، باسمتی چاول، گائے کاگوشت، تازہ دودھ، دہی، پاؤڈر دودھ، خوردنی تیل، چینی، نمک، چائے لپٹن، بجلی کے چارجز، گیس چارجز، مٹی کا تیل، آتشبازی کا سامان، بجلی کا بلب، کپڑے دھونے کا صابن، پٹرول، ڈیزل اور لائف بوائے سوپ سمیت 35اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 35 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں