امریکا ٹرمپ کی فتح سے متعلق پوتن آرڈر سے آگاہ تھا

ایکشن کے بجائے صرف پوتن کو خبردارکیا، بعد میں افسوس ہوا، واشنگٹن پوسٹ


آن لائن June 25, 2017
سی آئی اے اپریل سے جانتی تھی کہ روسی صدرنے ٹرمپ کو جتوانے کے لیے کہا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات سے بہت پہلے ہی سی آئی اے کے علم میں تھا کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو فتح دلانے کے لیے آپریشن کا حکم دیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کے پاس گزشتہ سال اگست میں ایسی انٹیلی جنس معلومات تھیں جن میں روسی صدر ولادی میر پیوتن نے ذاتی طور پر ایک آپریشن کا حکم دیا تھا جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں فتح دلانا تھا۔

اخبارکے مطابق اس حوالے سے اس وقت کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا مگر انتظامیہ نے انتخابات کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کے بجائے صرف روسی صدر کو خبردار کیا اور اس پر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے تھے۔ جب صدر ٹرمپ غیرمتوقع طور پرصدر منتخب ہو گئے تو اس وقت انٹیلی جنس حکام نے افسوس کا اظہار کیا کہ انھیں اس بارے میں پہلے ہی سخت ایکشن لے لینا چاہیے تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔