55 سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی نشان کم پڑگئے

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں 227، منظور شدہ نشانات172ہیں


Wajid Hameed February 03, 2013
نئے انتخابی نشانات کی منظوری کے لیے سمری صدرکوارسال کی جائے گی. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں کیلیے انتخابی نشانات کم پڑ گئے جس کے باعث55جماعتوں کے انتخابی نشانات کی منظوری کیلیے صدرمملکت کووزارت قانون کے ذریعے سمری ارسال کی جائیگی۔

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 227 جبکہ منظور شدہ انتخابی نشانات کی تعداد 172 ہے جبکہ یہ نشانات آزادامیدواروںکوبھی نشانات الاٹ کیے جاتے ہیں۔ اس وقت تک 70جماعتوں کو نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کوانتخابی اصلاحات بل میں سیاسی جماعتوں کی غیر سنجیدہ رجسٹریشن روکنے کیلیے قانونی سازی کی سفارش کی ہے۔

21

اس وقت قانون کے مطابق 10 افراد جماعت کی رجسٹریشن کیلے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں تو قانونی طور پر نئی جماعت کی رجسٹریشن سے نہیں روکاجاسکتا۔ الیکشن کمیشن نے تجویز کی ہے کہ غیر معروف جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے پرمجبورکیاجائے اورجو جماعت خاص ووٹ حاصل نہ کر سکے اس کو وجودکوختم قراردینے کیلیے الیکشن کمیشن کا اختیار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں