سی پیک سے پسماندہ علاقوں میں غربت ختم ہوگی احسن اقبال

ملکی میکرواکنامک اشاریوں میں بہتری آئی،بجٹ خسارہ نصف،غیر ملکی ذخائر دوگنا ہو گئے، وفاقی وزیر


Khususi Reporter June 29, 2017
ثمرات توانائی بحران میں کمی، بہترین معاشی مواقع کی صورت میں مل رہے ہیں، وزیرپلاننگ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پسماندہ علا قوں میں کی جارہی ہے جو کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کو ختم کر کے پائید ار ترقی کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک توانائی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر میں سرمایہ کا ری لا رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاری پسماندہ علا قوں میں کی جارہی ہے جو کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کو ختم کر کے پائید ار ترقی کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری آئی ہے بجٹ خسارہ 9فیصد سے کم ہو کر 4.5فیصد جبکہ غیر ملکی ذخائر دوگناہو گئے ہیں۔ جی ڈی پی گروتھ گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

احسن اقبال نے چائنا میں نیو چیمینز کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پرچائنا کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ چائنا کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا فوکس کنکٹویٹی ہے پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ چائنا کے ون بیلٹ ون روڈ کا ایک اہم حصہ ہے جو کہ 2سال کے عرصے کے دوران 50ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

احسن اقبال نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے کچھ چیلنجز کا سامنا تھا جو پختہ عزم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ حل کر لیا گیا ہے۔ سی پیک کے ثمرات توانائی بحران میں کمی، دور دراز علا قوں کی کنکٹویٹی اور معیشت کے بہترین مواقع کی صورت میں ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں