فلسطینی صدرکاوزیراعظم کوفونسانحہ بہاولپورپردکھ کااظہار

 فلسطین کے عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے،نوازشریف


APP June 30, 2017
دونوںرہنماؤں نے ایک دوسرے کوعیدکی مبارکبادبھی دی،نیک خواہشات کااظہار فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کو جمعرات کے روز فلسطین کے صدر محمودعباس نے ٹیلی فون کرکے بہاولپورمیں پیش آنے والے آئل ٹینکرکے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی افسوس کااظہارکیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بہاولپور کاواقعہ بہت المناک ہے جو عیدالفطرکے موقع پر پیش آیا،پوری قوم اس افسوسناک واقعے پر غمزدہ ہے،حکومت متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے تشویش اورہمدردی کے اظہارپر فلسطینی صدرکاشکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدکی مبارکبادبھی دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی کے جائزنصب العین کی ہمیشہ حمایت کی اور وہ اس جدوجہد میں فلسطینی عوام کی اخلاقی وسفارتی حمایت کرتارہےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں