جولائی تک مردم شماری کے عبوری نتائج مرتب کیے جائیں اسحق ڈار

مردم شماری کے تمام کوائف فوج کی نگرانی میں محفوظ کرلیے، سربراہ شماریات ڈویژن کی بریفنگ


APP June 30, 2017
مردم شماری کے تمام کوائف فوج کی نگرانی میں محفوظ کرلیے، سربراہ شماریات ڈویژن کی بریفنگ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے شماریات ڈویژن کوہدایت کی ہے کہ جولائی2017 کے آخر تک مردم شماری کے عبوری نتائج مرتب کرلیے جائیں۔ جمعرات کو وزیرخزانہ کی زیرصدارت مردم شماری وخانہ شماری2017 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں شماریات ڈویژن کے سربراہ آصف باجوہ نے وزیرخزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ24 مئی کو چھٹی مردم شماری کا فیلڈ آپریشن مکمل کرلیا گیا، اس دوران چاروں صوبوں کے151 اضلاع بشمول آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں یہ عمل مکمل کیا گیا۔ مردم شماری وخانہ شماری 2 مرحلوں میں کی گئی۔

مردم شماری کے تمام کوائف مسلح افواج کے اہلکاروں کی نگرانی میں محفوظ کرلیے گئے ہیں اور سارے ریکارڈ کی چھانٹی اور ترتیب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے وزیر خزانہ کو یقین دہانی کرائی کہ مردم شماری کے عبوری نتائج مقررہ مدت کے اندر یعنی جولائی 2017 کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔ وزیرخزانہ نے ادارہ برائے شماریات کے حکام پر زور دیاکہ وہ مقررہ مدت کے اندر مردم شماری و خانہ شماری کے نتائج مرتب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں