مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 04 فیصد اضافہ

پیاز، آلو،ٹماٹر،مرغی،انڈے سمیت 8 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کے نرخ کم ہوگئے


Waqai Nigar Khusoosi July 01, 2017
پیاز، آلو،ٹماٹر،مرغی،انڈے سمیت 8 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کے نرخ کم ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کے نرخوں میں کمی جبکہ 39اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق پیاز، آلو، ٹماٹر، مرغی، انڈے، لہسن، بکرے کے گوشت اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ کیلے، دال مونگ، دال چنا، ایل پی جی سلنڈر، دال ماش کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گندم ، گندم کا آٹا، باسمتی چاول، گائے کا گوشت،تازہ دودھ،دہی، پاوڈر دودھ، خوردنی تیل، سرسوں کاتیل ،خوردنی گھی، چینی، چائے، سرخ مرچ، نمک،سگریٹ ،مردوں اور خواتین کے سینڈل،بجلی کے اخراجات ،گیس چارجز ،مٹی کا تیل، ماچس،کپڑے دھونے کا سامان، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت 39 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں