ایف بی آر نظرثانی شدہ ہدف میں121ارب کاریونیوخسارہ

 مالی سال 2016-17 کیلیے3521 ارب روپے کا ہدف مقرر، 3400ارب وصول کیے جاسکے


Khabar Nigar July 02, 2017
 مالی سال 2016-17 کیلیے3521 ارب روپے کا ہدف مقرر، 3400ارب وصول کیے جاسکے فوٹو: فائل

KUALA LUMPUR: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2016-17 میں 3400ارب روپے کے ریونیو کی وصولی کی جو نظرثانی شدہ ہدف 3521 ارب روپے سے 121 ارب روپے کم ہے۔

عبوری اعدادو شمار کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام رہا۔ تاہم حتمی اعدادو شمار آنے پرمجموعی ریونیو میں 40 سے 50 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔ مزید برآں ایف بی آر نے ملازمین کی ہفتہ کے روز کی چھٹی بحال کر دی ہے۔

بجٹ ٹیکسوں اور ریونیو اہداف کو یقینی بنانے کے لیے مئی2017 کے وسط میں ہفتہ کے روز کی چھٹی 30 جون تک ختم کر دی گئی۔ یکم جولائی (ہفتہ) ریجنل ٹیکس دفتر ملتان، ماڈل کسٹم کلکٹریٹ، کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے دفاتر بند رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں