پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ 5 دہشت گرد ہلاک

پانچوں طالبان دہشت گرد سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید تفتیش جاری ہے، صوبائی سیکیورٹی چیف پکتیا


پکتیا کے علاقے برمل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے گئے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغان صوبے پکتیا کے علاقے برمل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے گئے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور وہ سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے تاہم پکتیا کے صوبائی سیکیورٹی چیف عبدالحافظ کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں