فرانسیسی جیٹ طیاروں كی مالی میں باغیوں کے اہم ٹھکانوں پربمباری

مالی کے قائم مقام صدر ڈیوکونڈا ترارے نے کیدال کو محفوظ بنانے کے لیے ایم این ایل اے کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔


Sana News February 04, 2013
مالی کے قائم مقام صدر ڈیوکونڈا ترارے نے کیدال کو محفوظ بنانے کے لیے ایم این ایل اے کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے، فوٹو:رائٹرز

فرانسیسی جنگی طیاروں نے مالی کے شمال میں بمباری کی ہے جہاں وہ تین ہفتے کی فوجی کارروائی کے بعد کیدال شہر کا دفاع مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


30 طیاروں نے الجیریا کی سرحد کے قریب تیسالت کے پہاڑی علاقے میں عسکریت پسندوں کے تربیتی اور مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اس عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کے شمال میں باغیوں کو شکست دینے کے بعد مالی کی تعمیرِ نو میں مدد دیں گے تاہم خدشہ ہے کہ باغی کیدال کے قریب واقع پہاڑوں میں دوبارہ جمع ہو رہے ہیں اگرچہ فرانسیسی فوج نے بدھ کے روز کیدال کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم شہر پر اب بھی طوارق قبیلے کے باغیوں (ایم این ایل اے) کا قبضہ ہے جو شمالی مالی میں اپنے لیے نیا وطن بنانا چاہتے ہیں۔


دوسری جانب مالی کے قائم مقام صدر ڈیوکونڈا ترارے نے کیدال کو محفوظ بنانے کے لیے ایم این ایل اے کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں