بینکنگ ٹرانزیکشن پر نان فائلرز کیلیے 04 فیصد رعایتی ودہولڈنگ میں 3 ماہ توسیع

اس سے قبل یہ میعاد بڑھا کر 30 جون2017 تک کی گئی تھی۔


Khususi Reporter July 05, 2017
اس سے قبل یہ میعاد بڑھا کر 30 جون2017 تک کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد رعایتی ودہولڈنگ کے نفاذ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی236 پی کے سیکشن کے تحت بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد رعایتی ودہولڈنگ کے نفاذ کی معیاد بڑھا کر 30 ستمبر 2017کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ میعاد بڑھا کر 30 جون2017 تک کی گئی تھی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کے اطلاق میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں