بلوچستان میں فائرنگ سے بدین کا رہائشی نوجوان ہلاک

مقتول تیل کمپنی میں بطور مزدور بھرتی ہوکر 6 ماہ قبل تربت گیا تھا،گھر میں کہرام.


Express News Desk February 05, 2013
مقتول تیل کمپنی میں بطور مزدور بھرتی ہوکر 6 ماہ قبل تربت گیا تھا،گھر میں کہرام. فوٹو: فائل

لاہور: بدین کے نواحی گائوں کا رہائشی 24 سالہ مختیار علی خاصخیلی بلوچستان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی گائوں حاجی آدم کا رہائشی 24 سالہ مختیار علی خاصخیلی ولد گل محمد خاصخیلی6 ماہ قبل اپنے دیگر برادری کے افراد کے ساتھ چانیہ تیل کمپنی میں بطور مزدور بھرتی ہوا تھا، تربت میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے کمپنی کے 3 ملازمین کے ہمراہ کیمپ میں منہ ہاتھ دھو رہا تھا کہ ان پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے 2 ملازم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

جبکہ زخمی مختیار علی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس افسوسناک واقع کی اطلاع جیسے ہی پہنچی توگھر میں کہرام اور علاقے میں سوگ پھیل گیا۔ مقتول 4 بھائیوں میں سے سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا،لاش کو تربت سے بدین کے گائوں حاجی آدم خاصخیلی میں لایا جارہا ہے جہاں پر تدفین ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں