وفاقی محتسب کا صومالیہ میں 16 پاکستانیوں کے پھنس جانے کا نوٹس

چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کوتصدیق کے لیے ریکارڈحاصل کرنے کی ہدایت


شبیر حسین July 06, 2017
چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کوتصدیق کے لیے ریکارڈحاصل کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

وفاقی محتسب نے بغیر دستاویزکے صومالیہ میں پھنسے9 مچھیروں سمیت 16 پاکستانیوں کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان افراد کی شناخت یقینی بنانے کیلیے ریکارڈ معلوم کرکے ان کی تصدیق کریں۔

دونوں اداروں کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ17 جولائی تک اس ضمن میں کارروائی سے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کو آگاہ کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ 3 روزقبل نیروبی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے وفاقی محتسب کے کمشنر برائے سمندر پار پاکستانیزحافظ احسان احمد کھوکھر کوبذریعہ مراسلہ آگاہ کیاکہ صومالیہ میں16پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

تاہم ان کے پاس پاکستانی شہریت ثابت کرنے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت موجودنہیں، نیروبی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے حافظ احسان احمد کھوکھر سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی شناخت یقینی بنانے کیلیے پاکستان کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اور دستاویزی ریکارڈ حاصل کیا جائے تاکہ ان کی واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں