لندن ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد

معروف ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقید ت پیش کیے اورسیرت طیبہ پر روشنی ڈالی.


Express Desk February 05, 2013
متحدہ آسٹریلیا’’نیو سائوتھ ویلز یونٹ ‘‘ کے زیر اہتمام وحدت المسلمین کانفرنس منعقد کی گئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تحدہ قومی موومنٹ انٹر نیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حضوراکرم ؐ کے یوم ولادت کے سلسلے میں اتوار کو لندن کے علاقے ایجوئیر میںواقع واٹلنگ کمیو نٹی سینٹرمیں محفل عیدمیلا دالنبیؐ منعقد ہوئی ۔

اس روح پرور اور بابرکت محفل میںایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ معروف ثناء خواںمحترمہ گلناز ،محترمہ صفیہ اکبر ،یاسمین نوین ،رضوانہ اظہار،شمائل سہیل، ثنا ، اقراء اورفضاء نے سیر ت طیبہ پر روشنی ڈا لی اوربارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل عیدمیلادا لنبیؐ میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین ،ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران اور لندن میں مقیم ہمدرد پاکستانی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس مو قع پرمحفل میلاد ؐ کے شرکاء مسلسل درود شریف کا ورد کرتی رہیں۔

تقریب کے شرکا میں عطر کے پھول تقسیم کیے گئے اوران پرعرق گلاب چھڑکا گیا۔ بعد ازاں حضور اکرمؐؐ کی خدمت میں سلا م پیش کیا گیا اورآخر میں خشوع و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک کی بقاء و سلامتی ، ترقی وخوشحالی، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوںکے خاتمے، الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات اور سوگوار لواحقین کیلیے صبر وجمیل کے علاوہ قائد الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔

بعدازاں محفل میلاد کے شرکا میں تبرک تقسیم کیا گیا۔ دریں اثنا ایم کیوایم آسٹریلیا''نیو سائوتھ ویلز یونٹ '' کے زیراہتمام ربیع الاول کے مبارک مہینے کے سلسلے میں وحدت المسلمین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سڈنی کے مشہورو معروف علماء نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں روٹیھل مسجد کے امام ڈاکٹر شبیر احمد ، اہلسنت ایسوسی ایشن کے محمد افتخار ہزاروی ، امام حسن (علیہ السلام ) سینٹر کے ادریس الحسن اور مولانا نظام الحق تھانوی و دیگر علما کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل اعظم محمد نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔ وحدت المسلمین کانفرنس م میں نعت خواں حضرات نے سرور کونین حضرت محمد مصطفے ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیااورسیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں