امریکا چاہتا ہے وزیراعظم نواز شریف ہی رہیںن لیگی ذرائع

سول حکمرانی ہماری ترجیح ہے، جان مکین کی زیرقیادت وفدکی دورہ پاکستان میں گفتگو


نوید معراج July 08, 2017
سول حکمرانی ہماری ترجیح ہے، جان مکین کی زیرقیادت وفدکی دورہ پاکستان میں گفتگو فوٹو: فائل

امریکا پاکستان میں سول حکمرانی کے استحکام کو ترجیح دیتا ہے، یہ بات سینیٹر جان مکین نے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے دوران اہم سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

پی ایم ایل ن حکومت کے قریبی ذرائع نے کاکہنا ہے کہ امریکی وفد نے دہشت گردی اور پاکستان کی افغان پالیسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم نواز شریف ان کے مشیروں سرتاج عزیز اور ناصر جنجوعہ سے ملاقاتیں کیں، مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے سینیٹر جان مکین نے اشارے کنایہ میں کہا امریکا چاہتا ہے وزیراعظم نواز شریف ہی رہیں۔

لیکن دوسری طرف فوج کا موقف ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، یہ بات بھی نظرانداز نہیں کی جاسکتی کہ شریف فیملی اور ان کے حمائتیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ان کا اشارہ فوج کی طرف ہے اور وہ چاہتے ہیں عالمی برادری اس معاملے پر فوج سے بات کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں