ن لیگ نے متحدہ کی اے پی سی میںشرکت کافیصلہ نہیں کیا

نوازشریف اس حوالے سے جلدمشاورت کرینگے، بعض رہنمائوں کوکانفرنس پرتحفظات ہیں،ذرائع


Malik Manzoor Ahmed August 02, 2012
نوازشریف اس حوالے سے جلدمشاورت کرینگے، بعض رہنمائوں کوکانفرنس پرتحفظات ہیں،ذرائع

GILGIT: حزب اختلاف کی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے تاحال ایم کیو ایم کی مجوزہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے کافیصلہ نہیں کیا۔مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف نے مرکزی قائدین کے ساتھ جلداس ضمن میں مشاورت کرنے کافیصلہ کیاہے۔

لیگی قائدین ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس کے بارے میں واضح تحفظات رکھتے ہیں،مسلم لیگ(ن)کوکانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت ایم کیوایم کے قائدین جلددینگے۔مسلم لیگ (ن) کے بعض سینئر رہنمائوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کل جماعتی کانفرنسوں میں شرکت کے حوالے سے خاصے محتاط ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے کئی کانفرنس منعقدہوچکی ہیں مگرعملدرآمدنہیں کیاگیا۔لیگی رہنمائوں نے واضح کیاہے کہ اگرعام انتخابات کوایک سال تک ملتوی کرنااس کانفرنس کادرپردہ ایجنڈارکھا گیا توایسی کل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ(ن)شامل نہیں ہوگی۔ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایاہے کہ عام انتخابات کوایک سال تک ملتوی کرنے کیلیے یہ کانفرنس نہیں بلائی جارہی بلکہ قومی ایشوزپراتفاق رائے پیداکرنامقصدہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں