پی ایس 114 ضمنی انتخاب بھی حلقے کی قسمت نہ بدل سکا

سیاسی رہنما لگژری گاڑیوں کے پروٹوکول میں ووٹ مانگتے رہے۔


Nasiruddin July 10, 2017
سیاسی جماعتوں نے مسائل حل نہیں کیے، مکین مہنگے واٹر ٹینکر خریدتے ہیں۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس114 کا ضمنی انتخاب بھی حلقے کی قسمت نہ بدل سکا ووٹرز کیچڑ اور گندگی کے ڈھیروں سے گزرکر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچے۔

پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر شہریوں کو پی ایس 114 کی گلیوں اور محلوں میں کھڑے بارش کے پانی اور کیچڑ سے دشواری کا سامنا رہا حلقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں ووٹرزکو پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ محمود آباد، منظور کالونی، اعظم بستی، جونیجو ٹاؤن، اخترکالونی، ڈیفنس ویو سمیت کئی علاقوں کی گلیاں اور محلے کیچڑ سے بھری ہوئی تھیں بعض مقامات پر بارش کا پانی کھڑا تھا اور بیشتر سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں حلقے میں ڈیڑھ ماہ تک انتخابی مہم چلتی رہی سیاسی رہنما حلقے کا دورہ اور بڑے جلسے کرتے رہے لیکن علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔

پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم پر کثیر رقم خرچ کی لیکن حلقے میں ووٹروں کی سہولت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، ووٹرز کو گھروں سے نکل کر گلیوں میں گندے پانی،کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر ہی نظر آئے ووٹروںنے کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر پھلانگ کر پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ کاسٹ کیا منظورکالونی اور محمود آباد کے چھوٹے بڑے نالے گندگی اور کچرے سے بھرے ہوئے تھے ڈیفنس ویو سے محمود آباد جانے والی سڑک ٹوٹی ہوئی تھی، محمودآباد، منظور کالونی، اختر کالونی، ڈیفنس ویو، جونیجو ٹاؤن کی سڑکیں اسٹریٹ لائٹس سے محروم تھیں گٹروں سے ڈھکن غائب تھے ۔

واضح رہے کہ پی ایس 114 میں ملک کی سب سے بڑی فرنیچر سازی کے کارخانے ہیں اور ہزاروں لوگ اس کام سے وابستہ ہیں، اس حلقے پر ماضی میں کامیاب ہونے والوں نے کوئی توجہ نہیں دی حلقے کے شہری پانی کی قلت کے باعث مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔