محمدعلی شاہ کی جگہ آسانی سے پُرنہیں ہوسکے گیالطاف حسین

وہ غریب لوگوں کی کفالت اورمفت علاج کرتے تھے،انتقال سے لاکھوں لوگ بے سہاراہوگئے


Express Desk February 06, 2013
مرحوم خدادادصلاحیتوں کے مالک تھے،انکے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا،اظہارتعزیت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سابق صوبائی وزیراورحق پرست رکن سندھ اسمبلی،کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں کی سر پرستی کرنے والے نہایت شفیق نگراں،اے او کلینک کے مالک اورپاکستان میں ہڈیوں کے ممتازسرجن محمد علی شاہ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کااظہارکیاہے اور سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ دیگرخوبیوں کے ساتھ سا تھ ممتاز سماجی رہنماکی حیثیت رکھتے تھے جنھوں نے لاکھوں غریب لوگوں کی کفالت اورمفت علاج معالجے کے لیے مددومعاونت کی،ان کا انتقال سے جہاں ان کے لواحقین اورچاہنے والوں کے لیے دلی صدمہ ہے وہیں مجھے بھی گہراصدمہ ہواہے۔

10

الطاف حسین نے کہاکہ ان کے جانے سے لاکھوں لوگ بے سہاراہوگئے،مرحوم میں خداکی عطا کردہ صلاحیتیں موجود تھیں جوایک مرتبہ ان سے ملتاوہ ان کاہمنواہوجاتا،مرحوم عظیم ہستی ، ملنسار،خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے مرحوم کی جگہ کوآسانی سے پرُنہیں جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں