گلف اسٹیل مل کا مالک نہیں ہوں نواز شریف

غیرملکی کمپنی چلانے میں بھی شامل نہیں رہا، الثانی فیملی کو منتقلی کا نہیں کہہ سکتا، وزیراعظم


Express Desk July 11, 2017
جے آئی ٹی میں بیان، نوازشریف کے بیانات میں تضاد ہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم۔ فوٹو : اے پی پی

وزیراعظم نواز شریف نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلف اسٹیل مل قرضہ لے کر قائم کی گئی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں گلف اسٹیل مل فروخت کے معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا کیونکہ یہ چیزیں میرے والد کو اچھی طرح معلوم تھیں میں صرف یہ جانتا ہوں کہ یہ کاروبار پاکستان سے باہر قائم کرنے کے حوالے سے ہے۔ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ الثانی فیملی کو گلف سٹیل مل فروخت کے بعد منتقل کی گئی۔ میں نہ تو گلف اسٹیل مل کے معاملات میں دلچسپی لیتا ہوں اور نہ ہی اس کا مالک ہوں میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو چلانے میں شامل نہیں رہا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں گلف سٹیل مل کے حوالے سے دیے گئے بیان میں کافی تضاد ہے۔ نواز شریف کی گلف اسٹیل مل کو 9ملین ڈالر یا 33.37ملین روپے میں فروخت کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں