مسئلہ کشمیرکی راہ میں ’’اسٹیٹس کو‘‘بڑی رکاوٹ ہےفاروق ستار

جنوبی ایشیاکی خوشحالی کادارومدارمسئلہ کشمیرکے حل پرہے ،نائن زیروپراجتماع سے خطاب


Express Desk February 06, 2013
کشمیرکے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کیاجائے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینروحق پرست وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانی ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ جنوبی ایشیا کی خوشحالی،تعمیروترقی کا دارمدار مسئلہ کشمیرکے حل پر ہے۔

مسئلہ کشمیرکی راہ میں''اسٹیٹس کو'' بڑی رکاوٹ ہے،بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن مسئلہ کشمیرکی صورت میں آج بھی اس جمہوریت پرکلنک کاٹیکہ لگا ہے، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اوربھارت کی عوام سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے کشمیرپرلگے تالے کھولے جائیں۔

5 فروری''یومِ کشمیر''کے موقع پرنائن زیرو پرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلیے منعقدہ ''یوم یکجہتی کشمیر''کے اجتماع کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کیلیے پاکستان کے نظام کو درست کرنا ہوگا اور آزاد کشمیرکی قانون سازاسمبلی میں حقیقی،صحیح شراکتی جمہوریت قائم کرناہوگی۔

3

وہاں امن قائم کیاجائے تاکہ تعمیرو ترقی کاسفرشروع ہو،اور جوخاندان کئی دہائیوں سے بٹے ہوئے ہیںانہیں ملنے دیاجائے۔انھوں نے ایم کیوایم کی جانب سے تجویزدیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے مستقبل کافیصلہ کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق کیا جائے کیونکہ اس کے بغیرکوئی بھی فیصلہ نہ تو کشمیریوں کو منظورہوگااورنہ ہی ایم کیوایم اس کوتسلیم کریگی۔کشمیرکے امور سے متعلق کسی بھی مذاکرات میںکشمیری عوام کی نمائندگی لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔

اجتماع میں سندھ بھرمیں مقیم کشمیری عوام نے ہزاروں کی تعدادمیںشرکت کی،جن میں بزرگ، نوجوان، خواتین، بچے اور بچیاںشامل تھیں اورانھوں نے ہاتھوں میں آزاد کشمیر، پاکستان،ایم کیوایم کے پرچم اور الطاف حسین کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالدیونس، اشفاق منگی، سید شاکر علی، خالدمقبول صدیقی، حق پرست عوامی نمائندے ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان اورکشمیرکمیٹی کے ذمے داران بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں