لاہور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بسوں میں گانےفلمیں نہ چلانے کی دھمکی دیدی

ڈرائیورز اورکنڈکٹرز بسوں میں دوران سفر گانے اور فلمیں چلانے سے گریز کریں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا، پمفلٹ کا متن


Asad Kharal February 06, 2013
شدت پسندوں کی جانب سے پمفلٹ کی تقسیم کے بعد بس مالکان اور ڈرائیورز میں خوف پایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں بسوں کے مالکان، ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو گانے اور فلمیں نہ چلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پمفلٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نامعلوم ارکان نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ سرکل میں تقسیم کیا جس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیورز اور کنڈکٹرز بسوں میں سفر کے دوران گانے اور فلمیں چلانے سے گریز کریں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

شدت پسندوں کی جانب سے پمفلٹ کی تقسیم کے بعد بس مالکان اور ڈرائیورز میں خوف پایا جاتا ہے تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ افسران کو دھمکی سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں